انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کا خیرمقدم
عازمین حج کا پہلا قافلہ سنیچر کو انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عائد پابندیاں ہٹنے کے بعد سعودی حکومت نے مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دیکھیے سعودی پریس ایجنسی کی ان تصاویر میں
عرب نیوز کے مطابق عازمین حج کا پہلا قافلہ سنیچر کو انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچا ہے۔
مدینہ منورہ پہنچنے پر عازمین حج کو پھول، کھجوریں اور آب زم زم کی بوتلیں پیش کی گئیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے سعودی حکام نے حج کے دوران سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔
وزارت حج و عمرہ نے رواں سال مقامی عازمین، شہریوں اور رہائشیوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل کھول دیا ہے۔ درخواست گزاروں کے لیے شرط ہے کہ ان کی عمر 65 برس سے زیادہ ہونی چاہیے اور ان کے پاس رہائشی اجازت نامہ ہونا لازمی ہے۔
سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج سیزن کے دوران 10 لاکھ عازمین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وبا سے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، کوالٹی سروس فراہم کی جائے اور ان کو باحفاظت اپنے ملک واپس بھیجا جائے۔