نئی دہلی۔۔۔۔بی سی سی آئی کے سبکدوش ہونیوالے سربراہ انوراگ ٹھاکر نے اپنے خلاف توہین عدالت کیس میں پیر کو سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔انہوں نے عدالت عظمیٰ میں غلط حلف نامہ داخل کیا تھا۔عدالت نے ٹھاکر کو اگلی سماعت تک ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنیٰ دیا ہے۔انہوں نے غیر مشروط معافی نامہ داخل کیا ہے۔ عدالت نے انہیں 2جنوری کو نوٹس جاری کیا تھاکہ وہ وضاحت کریں کہ آخر کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت نے ٹھاکر اور اجے شرکے کو بورڈ کے صدر اور سیکریٹری کی حیثیت سے کام کرنے سے روک دیا تھا۔