اسلام آباد...وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اپنے بیان پر قائم ہوں کہ نیوز لیکس کمیٹی کی سفارشات مرتب ہونے میں تاخیر کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے سے ہوئی۔ میجر جنرل آصف غفور کا کمیٹی سے تعلق ہے اورنہ وہ اس وقت ڈی جی آئی ایس پی آر تھے جب کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جسٹس عامر رضا خان نے کمیٹی کی سربراہی اس شرط پرقبول کی کہ وہ صرف اس وقت رپورٹ پر دستخط کریں گےجب سب کا اتفاق رائے طے پائے گا، اگر شروع میں کمیٹی کی سفارشات پرسب اراکین کا اتفاق رائے ہو جاتا تو کمیٹی کو حتمی رپورٹ مرتب کرنے میں 5 ماہ سے زیادہ کیوں لگتے؟