منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے شریک ملزم مقصود ’چپڑاسی‘ انتقال کر گئے
وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم ملک مقصود احمد انتقال کر گئے ہیں۔
جمعرات کو ایف آئی اے کے سپیشل پراسکیوٹر فاروق باجوہ نے اردو نیوز کو ملک مقصود احمد کی وفات کی تصدیق کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک مقصود احمد ان دنوں دبئی میں مقیم تھے اور حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ملک مقصود احمد کو وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ملزم نامزد کر رکھا ہے۔
ملک مقصود احمد کے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر ہونے کا الزام ہے۔