پاکستان کی سیاست میں متحرک چند بڑے خاندانوں کی اجارہ داری کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس اجارہ داری کو موروثی سیاست سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔
ان موروثی سیاسی خاندانوں میں بھٹو خاندان، شریف خاندان اور گجرات کا چوہدری خاندان قابل ذکر ہیں۔ ان خاندانوں کی سیاست نے کئی مرتبہ ملکی تاریخ کے دھارے کو بدل کر رکھ دیا۔
ان خاندانوں کے اندر سیاسی اختلافات نے ہمیشہ ہی شہ سرخیوں میں جگہ پائی ہے۔ جیسے حال میں گجرات کے چوہدری خاندان کے اندر پیدا ہونے والے سیاسی اختلافات کا اظہار خود خاندان کے نوجوان ارکان اسمبلی نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔
Ive always said my country is first for me and keeping that in mind I have decided that my political journey with PMLQ must come to an end.Will be deciding my political future with @MoonisElahi6 but cannot be in a party that supports Shehbaz Sharif led Imported Government.
— Hussain Ellahi (@EllahiHussain) June 8, 2022
مزید پڑھیں
-
ق لیگ تقسیم، کیا چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی سیاسی راہیں جدا؟Node ID: 675926