Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خود ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔انہوں نے پاکستانی سرزمین پر پراکسی وار کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آر میک ماسٹر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ امریکی مشیر سلامتی کو دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں اور خطے و عالمی کے استحکام کے لئے پاکستانی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ میک ماسٹر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کوسراہا۔

 

شیئر: