Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سیلنڈر سروس فراہم کرنے والوں نے نرخ بڑھا دیے؟

جدہ میں اب 30 ریال وصول کیے جارہے ہیں (فوڈو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے بعض شہروں میں گیس سیلنڈرسروس فراہم کرنے والوں نے نرخ بڑھا دیے ہیں۔ 
المدینہ اخبار کے مطابق گھروں میں گیس سیلنڈر سروس دینے والے جدہ میں پہلے 25 یا 26 ریال میں گیس سیلنڈر فراہم کررہے تھے اب 30 ریال وصول کیے جارہے ہیں۔
ہوم ڈلیوری سروس میں یہ اضافہ گیس سیلنڈر کی قیمت بڑھنے کے بعد دیکھنے میں آرہا ہے۔ پہلے گیس سیلنڈر17.25 ریال میں مل رہا تھا۔ اب اس کی قیمت 18.85 ریال کردی گئی ہے۔ ہوم سروس والے قیمت 25 ریال کے بجائے  30 ریال وصول کرنا شروع کردیے ہیں۔ 
 سعودی عرب کے بڑے شہروں میں  چھوٹے ٹرکوں کے ذریعے گیس سیلنڈر گھروں تک سپلائی کیے جارہے ہیں۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ’کمپنی نے گیس کی قیمت 1.60 ھللہ بڑھائی ہے مگر چھوٹے ٹرکوں پر گھروں میں سیلنڈر سپلائی کرنے والوں نے فی گیس سیلنڈر قیمت 11 ریال بڑھا دی ہے‘۔
صارفین کا کہنا ہے کہ’ گھروں میں سیلنڈر فراہم کرنے والوں کی گرفت کی جائے اور انہیں سلامتی وسائل کا بھی پابند بنایا جائے‘۔ 

شیئر: