Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سلینڈر کی قیمت اضافہ، آج سے 18.85 ریال میں فروخت

’آج سنیچر 11 جون سے گیس سلینڈر کی نئی قیمت 18.85 ریال ہوگی‘ (فائل فوٹو: سبق)
گیس سلینڈر کمپنی ’غازکو‘ نے سلینڈر کی نئی قیمت کا اعلان کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آج ہفتہ 11 جون سے گیس سلینڈر کی نئی قیمت 18.85 ریال ہوگی۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’گیس  سلینڈر کی یہ قیمت مختلف سٹیشنوں سے براہ راست خریدنے پر ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری اس میں شامل نہیں ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گیس سلینڈر کی ہوم ڈیلیوری کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے 5 ریال فی سلینڈر اضافی لیتے ہیں۔
دریں اثنا آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ گیس سلینڈر کے نئے نرخوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔
آرامکو نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں تمام گیس سلینڈر سٹیشن مالکان کو نئے نرخوں سے مطلع کر دیا گیا ہے۔
آرامکو نے کہا ہے کہ ’گیس سلینڈر اور کیروسین کی قیمتوں پر نظر ثانی سالانہ بنیادوں پر کی جاتی ہے‘۔

شیئر: