اسلام آباد...قومی اسمبلی میں منگل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےمشال خان کے قتل کے خلاف قرارداد کا متن تیار کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے قرارداد پیش کی ۔ تمام جماعتوں نے حمایت کی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان مشال خان کے قتل کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ توہین مذہب کے قانون کے غلط استعمال کوروکا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھا ئے جائیں۔قبل ازیںاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔مشال خان کے وا قعہ پر پر کوئی بیان دینے کو تیار نہیں۔انہوںنے کہا کہ اس قسم کے قتل پر پارلیمنٹ کو یک زبان ہوکر پیغام دینا چاہیے۔ ایک ایسا پیغام دیں کہ ہم سب ایک نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری مجبوریاں ہیں اور پاو¿ں میں زنجیریں ہیں کہ یہ نظام ایسے چلتا رہے۔