Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی عازمین حج کے پہلے قافلے کی بری راستے سے آمد

شمالی بری سرحد ’جدیدہ عرعر‘ پر عراقی عازمین کا خیرمقدم کیا گیا ہے(فوٹو سبق)
عراقی عازمین حج کا پہلا قافلہ سنیچر18 جون کو مملکت کی شمالی بری سرحد ’جدیدہ عرعر‘ پرپہنچ گیا۔
سرحدی چوکی پرجوازات کے اہلکاروں نے عراقی عازمین کے قافلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے عازمین حج کے امیگریشن معاملات کے معاملات انتہائی سرعت سے انجام دیے۔ خواتین عازمین کے لیے جوازات نے خصوصی خواتین اہلکاروں کو متعین کیا تھا۔ 

عازمین حج کا کہنا تھا کہ توقع سے بڑھ کر استقبال کیا گیا (فوٹو سبق)

العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی عازمین نے کہا کہ’ سعودی حکومت کی جانب سے سرحدی چوکیوں پر بہترین انتظامات کیے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘۔
ایک اورعازم حج کا کہنا تھا کہ’ توقع سے بڑھ کر انتہائی خوش دلی سے استقبال کیا گیا اور ہرطرح سے خیال رکھا گیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’چیک پوسٹ پربھی تمام سہولتیں موجود تھیں جس کی وجہ سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘۔

شیئر: