Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹیکس اتھارٹی کا مملکت میں جاپانی کمپنیوں کےلیے ورکشاپ

سعودی عرب میں جاپان کے سفیر نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی ( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے مملکت میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے لیے ایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا جو ٹیکس کے ضوابط سے مشروط ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ورکشاپ جو ریاض میں اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی نے ٹیکس دہندگان کے مقدمات کی پیروی اور کارروائی کرکے ان کی مدد کرنے میں نامزد مینیجر کے کردار پر بات کی۔
ورکشاپ نے اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ طریقہ کار اور انیشیٹوزکے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے میں مینیجر کے کردار کا بھی احاطہ کیا۔
سعودی عرب میں جاپان کے سفیر اور اتھارٹی کے آپریشنز کے نائب گورنر عبداللہ السدحان نے ورکشاپ میں شرکت کی۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 2021 کے آغاز سے اب تک 250 سے زیادہ ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے جس میں مختلف تجارتی شعبوں سے متعلق تمام گیٹاگریز کو ہدف بنایا گیا ہے۔
اتھارٹی کی ورکشاپس کو کاروبار میں ٹیکس دہندگان کو تعلیم دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ٹیکس کے ضوابط کے تابع ہیں اور سرحد پار تجارت میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے ورکشاپ کے دوران مملکت میں لین دین کی قیمتوں کے تعین کے نظام اور دستاویزات جمع کرانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔
اتھارٹی نے کیس شروع کرنے کی تاریخ سے لے کر اس کے بند ہونے تک جانچ، اعتراضات، تصفیہ اور وضاحتی فیصلوں کو جمع کرانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آگاہی ورکشاپ نے سرحد پار تجارت کو آسان بنانے کے لیے اتھارٹی کے انیشیٹوزکے پر بھی روشنی ڈالی جو درآمدات اور تمام متعلقہ لاجسٹک خدمات کو کلیئر کرنے کے لیے کسٹم کے طریقہ کار کی رفتار اور لچک کو یقینی بنانے کی اہمیت پر مبنی ہیں۔
ورکشاپ میں الیکٹرانک انوائسنگ کی تعریف اور اس کی بنیادی ضروریات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

شیئر: