سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات نے جدہ سے دو سعودی شہریوں کو گرفتارکیا ہے ان کے قبضے سے 90 ہزار 5 نشہ آورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق زیر حراست شہریوں کو حراست قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
محکمہ انسداد منشیا ت نے بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب اور اس کے نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لیے نشہ آور اشیا پھیلانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ متعلقہ اداروں کے تعاون سے اسے ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘۔