Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل سال کا سب سے لمبا دن اور سب سے چھوٹی رات ہوگی

’کل 21 جون کو دوپہر کے وقت بعض علاقوں میں چیزوں کا سایہ نہیں ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ کل منگل کو سال کا سب سے لمبا دن اور سب سے چھوٹی رات ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کرہ ارضی کے  نصف شمالی حصے میں موسم گرما کے باقاعدہ آغاز کی علامت ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’کل 21 جون کو موسم کی تبدیلی ہوگی جس کے باعث دوپہر کے وقت بعض علاقوں میں چیزوں کا سایہ نہیں ہوگا‘۔
’یہ علاقے سعودی عرب، امارات، عمان، مصر، ماریطانیا، الجزائر اور لیبیا ہیں جہاں سورج آسمان کے عین وسط میں واقع ہوگا مگر چیزوں کا سایہ نہیں ہوگا‘۔
’یہ وہ ممالک ہیں جو سرطان  ستارےکے مدار میں آتے ہیں اور جہاں یہ فلکی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا‘۔

شیئر: