اکشے کمار بالی ووڈ کے سب سے مصروف ہیرو ہیں۔ تقریباً ہر دو ماہ میں اکشے کمار کی نئی فلم ریلیز ہوتی ہے۔
اسی سلسلے میں اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم رکشا بندھن کا منگل کے روز ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
رکشا بندھن میں اکشے کمار ایک بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے اپنی بہنوں کی شادی کرنے کے لیے مسائل درپیش ہیں تو ساتھ اپنی شادی کرنے کا بھی معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔
ٹریلر کے مطابق اکشے کمار کی محبوبہ انہیں شادی کرنے پر مجبور کرتی ہیں، لیکن اکشے اپنی بہنوں کی شادی پہلے کرنا چاہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کی بہنوں سے شادی کرنے کو کوئی راضی نہیں ہوتا تو انہیں اپنی شادی کا الٹی میٹم مل جاتا ہے۔
فلم سوشل کامیڈی نوعیت کی ہے جسے آنند ایل رائی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
رکشا بندھن کے ٹریلر کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملے جلے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’کافی دنوں بعد کسی ٹریلر کو دیکھ کر رونا آگیا۔‘
After long time i cry just watching a trailer#RakshaBandhanTrailer #RakshaBandhan11August #RakshaBandhan
— RK (@BaapHuuTeraa) June 21, 2022
اکشے پٹیل نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’ٹریلر دل چھو گیا ہے۔ اس میں کامیڈی، جذبات، جدوجہد، لو سٹوری، سب ہے۔‘
Dil ko chhu gaya trailer akki sir.
Comedy + love story + struggle + emotions sab hai trailer me full on paisa vasool family movie lag rahi he#AkshayKumar #RakshaBandhan #RakshaBandhanTrailer pic.twitter.com/oyjuAIO6tr— axay patel (@akki_dhoni) June 21, 2022
ٹوئٹر پر روہت نامی صارف نے اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کو1991 میں ریلیز ہونے والی میتھن چکراورتی کی فلم پیار کا دیوتا اور 2000 میں سنیل شیٹھی کی فلم کرودھ کا چربہ بھی قرار دیا۔
Rakshabandhan Trailer pic.twitter.com/frA35dQBoC
— Rohit Verma (@AAMIRCRAZE) June 21, 2022
ٹوئٹر پر ایک اور صارف نے کہا کہ ’میں بالی ووڈ کی چھوٹے شہروں کی کہانی پر بنی فلمیں دیکھ دیکھ کر تھک گیا ہوں۔ بالی ووڈ مصالحہ ایکشن فلمیں کیوں نہیں بنا رہا۔‘
I am tired of watching these small town films. Why is Bollywood not producing big masala genre movies? #RakshaBandhan
— Love Cricket (@CricketFreakx) June 21, 2022