خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے منگل کو جدہ کے قصر السلام میں دوست ملکوں میں تعینات نئے سعودی سفرا اور رکن شوری نے حلف اٹھایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حلف اٹھانے والے سفرا میں عبدالرحمن الحربی کو چین اور صالح بن عبدالحصینی کو انڈیا کے لیے سعودی سفیر متعین کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں نیپال میں سعد ابو حیمد، پیرو میں حسن بن محمد الانصاری، جارجیا میں سلمان بن عبدالرحمن آل الشیخ، سری لنکا میں خالد القحطانی، چلی میں خالد السلوم، ویتنام میں محمد اسماعیل دھلوی اور ایتھوپیا میں فہد الحمیدانی کو سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
#صور_واس | جانب من مراسم أداء القسم.#واس pic.twitter.com/KGc7E9rZhw
— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 21, 2022