Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈز سے بچاﺅ کی کوششوں میں پیشرفت

 
سینٹ میرینو، کیلیفورنیا ...... طبی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے موذی مرض ایچ آئی وی کی موثر روک تھام کیلئے ایک عام تحقیقی پیشرفت کی ہے اور ایسے مخصوص خلیے تیار کئے ہیں جو ایچ آئی وی کی موثر مدافعت کرسکتے ہیں۔ واضح ہو کہ ایچ آئی وی کے علاج میں وہ اینٹی باڈیز جو صحت کیلئے ضروری ہیں کمزور پڑ جاتے ہیں اور ایچ آئی وی کے مرض کو کھلی چھوٹ مل جاتی ہے اور مرض زیادہ سنگین ہوجاتا ہے کیونکہ اسکے وائرس زیادہ پھیل جاتے ہیں۔ اب جو نئے خلیے یا سیل تیار کئے گئے ہیں ان کی خاصیت یہ ہے کہ وہ متاثرہ جین کو محفوظ رکھتے ہوئے اسے نئے خلیوں میں منتقل کردیتے ہیں اور اس طرح مرض پھیلنے کی رفتار رک جاتی ہے۔ یہ تحقیق جینا تھراپی کے مقامی تحقیقی ادارے میں کی گئی ہے اور سائنسی حلقے اسے ایک اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔ تجرباتی مرحلے میں یہ نئے خلیے بنیادی طور پر مفید اور موثر ثابت ہوچکے ہیں مگر سردست اس کا انسانوں پر ٹیسٹ نہیں ہوسکا ہے۔
 

شیئر: