ٹیکنالوجی کی بڑی امریکی کمپنی ایپل ہر سال آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کرواتی ہے جس کا دنیا بھر میں صارفین کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔
اکتوبر یا ستمبر میں متعارف ہونے والے نئے آئی فون 14 کی سیریز کے بارے میں بھی مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
انٹرنیٹ پر آنے والی خبروں کے مطابق آئی فون 14 پرو میکس کے فرنٹ کیمرہ میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔
مزید پڑھیں
-
’گڈ بائے‘ انٹرنیٹ ایکسپلورر، 27 سالہ سفر اختتام پذیرNode ID: 677681
ٹیکنالوجی کی معروف ویب سائٹ جی ایس مرینا کے مطابق آئی فون 14 پرو میکس کے سیلفی کیمرہ میں ’آٹو فوکس‘ موڈ نصب کیا جائے گا جو اس سے پہلے کسی آئی فون میں نہیں تھا۔
آئی فون اپنی ڈسپلے سکرین کے بارے میں کافی پائیدار تصور کیا جاتا ہے، اسی سلسلے میں اس سال آئی فون میں دو نئی خصوصیات لائی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق نئے آئی فون کے ڈسپلے میں او لیڈ، ایل ٹی پی او اور آلویز آن موڈ جیسی سہولیات موجود ہوں گی۔
او لیڈ ڈسپلے
یعنی ایسا ڈسپلے جس کی مدد سے آپ کا فون صرف وہی چیز سکرین پر روشن کرے گا جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایل ای ڈی کی طرح بیک لائٹ پر منحصر نہیں کرتا۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی فون 14 سیریز کے صارفین کو ایک یہ فائدہ ہوگا کہ موبائل کی بیٹری کم خرچ ہوگی۔
This is everything we know about the upcoming iPhone 14 Pro models three months before launch. Are you excited? pic.twitter.com/8fr6DfNFif
— Apple Hub (@theapplehub) June 21, 2022