بھوپال .... شدید گرمی میں بینک کے سامنے قطار میں کھڑی 70سالہ معمر خاتون گر کر چل بسی۔ ایمبولینس کو اطلاع دی گئی جو نہ پہنچی۔ واقعہ ریاستی دارالحکومت سے 572کلو میٹر شمال مشرق کے شہر امیلیا میں پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ یہ خاتون اپنی پینشن کی رقم نکلوانے کیلئے اپنے بیٹے کے ساتھ سائیکل پر آئی تھیں۔ جب وہ بے ہوش ہوکر گریں تو بیٹے نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 108پر ایمبولینس طلب کی۔ کچھ دیر بعد ہی خاتون چل بسی اسکے بعد بیٹا 3گھنٹے تک ایمبولینس کا انتظار کرتا رہا۔ ایک شناسا نے آخر کار نعش اپنی موٹر بائیک پر گھر پہنچائی۔ ریاست میں ایمبولینس کے نہ پہنچنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ دسمبر 2016ءمیں بھی ایک شخص کو اپنی ساس کی لاش بائیسکل پر لیجانے پڑی تھی۔ اسی سال اکتوبر میں بھی ایک شخص کو اپنے بیٹے کی لاش موٹر سائیکل پر اس وقت لیجانی پڑی جب اسپتال والوں نے ایمبولینس طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔