Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور برطانیہ کا صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کا جائزہ

سعودی وزیر صنعت نے بدھ کو برطانوی وزیر سے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے بدھ کو برطانوی مملکت برائے امور تجارت و توانائی و صنعتی حکمت عملی سے لندن میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر صنعت و معدنیات صنعت اور کانکنی کے شعبوں میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے لندن کا دورہ کر رہے ہیں۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کی دلچسپی کے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صنعت اور کانکنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات اور باہمی تعلقات میں تعاون  مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ برطانیہ کے لیے سعودی عرب کی تیل کے ماسوا برآمدات 1.53 ارب ریال تک پہنچ گئی ہیں جبکہ برطانیہ سے مملکت کی تیل کے ماسوا درآمدات 10.50 ارب ریال کے لگ بھگ ہیں۔ 
دونوں وزرا نے صنعت اور کانکنی کے شعبوں میں تعلقات کا معیار بلند کرنے، مختلف نوعیت کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے رابطہ مہم تیز کرنے اور اقتصادی ڈھانچے میں تنوع پیداکرنےکے حوالے سے سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی تدابیر پر بات چیت کی۔ 
یاد رہے کہ صنعت کے شعبے  میں سرمایہ کاری کا حجم 400 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ 2021 تک 10 ہزار سے زیادہ فیکٹریاں قائم ہوچکی ہیں۔ صنعت کے شعبے میں 20 ارب ڈالر سے زیادہ کی نئی سرمایہ کاری آئی ہے۔
سعودی عرب میں معدنیات کے حجم کا تخمینہ 1.3 ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ مملکت صنعت اور کانکنی کے شعبوں میں اعلی درجے کی سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے۔ 

شیئر: