Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ہیلتھ کیئر انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوششیں تیز

مہم کا مقصد جدت کی حوصلہ افزائی اور اسے سپورٹ کرنا ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت سرمایہ کاری اور جانسن جانسن اینڈ جانسن کی دوا ساز کمپنیوں نے مملکت میں ہیلتھ کیئرانڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے ایک قومی ملٹی سٹیک ہولڈر مہم شروع کی ہے۔
ایک بیان کے مطابق اولومک کے نام سے شروع کی جانے والی اس مہم کا مقصد جدت کی حوصلہ افزائی اورسپورٹ کرنا ہے جو مملکت کی معیشت کو متحرک کرے گی اور اس کی ہیلتھ کیئرانڈسٹری کو بڑھائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق اولومک کا مقصد مملکت میں بایومیڈیکل ویلیوچین میں مواصلات اور آگاہی کے متعدد سنگ میلوں کے ذریعے مومینٹم پیدا کرنا ہے۔
یہ خاص طور پر انڈسٹری میں تحقیق اورترقی کے کردارپرتوجہ مرکوز کرے گا۔
میسا میں بائیو ٹیک اینڈ فارما کی مینیجنگ ڈائریکٹر سارہ الذاری نے کہا کہ مقامی ہیلتھ کیئر اتھارٹیز اور معروف بین الاقوامی انڈسٹری کے پلیئرز کے ساتھ شراکت کے ذریعے ہم جدت کو بروئے کار لانے اور اعلیٰ ترین معیار کی ہیلتھ کیئر فراہم کرنے کے لیے اپنے ہیلتھ کیئر ایکو سسٹم کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔‘
اولومک نوجوان سعودیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے کہ وہ بائیو ٹیکنالوجی اور ہیلتھ کیئر میں گھریلو اختراعات کی حوصلہ افزائی کریں اور سٹیم میں متنوع کیریئر کو آگے بڑھائیں۔
اولومک مہم میسا اور جانسن کے درمیان جون 2021 میں طے پانے والے معاہدے پر مبنی ہے جس نے دونوں اداروں کے لیے اگلے پانچ برسوں میں متعدد اقدامات کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا فریم ورک قائم کیا تھا۔

شیئر: