Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  گلف ریڈیو ٹی وی فیسٹول، سعودی براڈ کاسٹنگ کے سب سے زیادہ گولڈن ایوارڈ

 سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے پانچ گولڈن اور پانچ سلور کے ایوارڈ جیتے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نے بحرین میں ہونے والے گلف ریڈیو اینڈ ٹی وی فیسٹول کے 15 ویں ایڈیشن میں سب سے زیادہ گولڈن ایوارڈ جیتے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی چیئرمین محمد الحارثی، ایس پی اے کے سربراہ فہد آل عقران، گلف ریڈیو ٹی وی کے ڈائریکٹر جنرل مجری القحطانی اور جی سی سی ممالک میں ریڈیو ٹی وی کے متعدد عہدیدار فیسٹول میں شریک ہوئے۔
 سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے پانچ گولڈن اور پانچ سلور کے ایوارڈ جیتے ہیں۔

جی سی سی ممالک میں ریڈیو ٹی وی کے عہدیدار فیسٹول میں شریک ہوئے( فوٹو ایس پی اے)

محمدالحارثی نےفیسٹول کو کامیاب بنانے پر متعلقہ کمیٹیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برادرانہ مسابقت کے باعث گلف میڈیا کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور خلیجی ناظرین کے ذوق پر پورا اترنے میں مدد ملی ہے۔
یاد رہے کہ ریڈیو نشریات کے حوالے سے سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے (تلاوات المساجد، عوالم تک، مسک الکلام اور تیکا تاکا) نے ایوارڈ جیتے جبکہ سعودی ٹی وی کے (انسان، سددھا، مراحل، ارقام خضرا، یلا بحر، ریاضہ سکوب اور نتفلورکس) پروگراموں نے ایوارڈ حاصل کیے۔

شیئر: