Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی فلم فیسٹول کے تحت ’کلاسک کیمروں‘ کی نمائش

اثرا سینٹر میں کیمروں کی نمائش تاریخ وار کی گئی ہے۔ (فوٹو سبق)
 سعودی فلم فیسٹول کے تحت کلاسک کیمروں کی نمائش شائقین میں مقبول ہورہی ہے۔ اس میں 1850 سے 1970 تک 50 کیمرے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ نمائش کا اہتمام سینما سوسائٹی نے کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر (اثرا) کی شراکت اور وزارت ثقافت کے ماتحت فلموں کے کمیشن کی مدد سے کیا ہے۔

انور القطان کے لیے ان میں ایک کیمرہ سب سے خاص ہے (فوٹو: سبق)

سبق ویب کے مطابق تاریخی کیمروں کے مالک انور القطان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر میں نجی عجائب گھر بنایا ہوا ہے جس میں تاریخی کیمرے موجود ہیں۔
انورالقطان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک کیمرہ بے حد عزیز ہے جو انہوں نے امریکی ریاست اوہائیو میں نیلامی کے دوران حاصل کیا تھا اور 50 کیمروں کی نیلامی اپنے نام  کی تھی اور یہی کیمرے اثرا سینٹر کی نمائش میں سجائے گئے ہیں۔

القطان کو کیمرے جمع کرنے کا شوق ہے۔ (فوٹو سبق)

انہوں نے بتایا کہ نمائش میں سب سے چھوڑے سائز کا ایک ایسا کیمرہ بھی رکھا کیا گیا ہے جوپروجیکٹر سے منسلک ہے۔ اسے سادہ طریقے سے چلایا جاتا ہے۔  پروجیکٹر نما کیمرہ 1900 میں تیار کیا گیا تھا۔ محدود مدت تک استعمال ہوا اور پھر اسے ایک نایاب کیمرے کے طور پر محفوظ کردیا گیا۔
 نمائش میں منفرد ڈیزائن کے کیمرے میں ہیں، جن میں سے بعض شکل و صورت میں بھی عجیب و غریب نظر آتے ہیں۔  
انورالقطان نے بتایا کہ انہیں پرانے کیمرے جمع کرنے کا شوق ہے وہ جہاں بھی جاتے ہیں کوئی نہ کوئی پرانا کیمرہ حاصل کرلیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کیمروں کی شروعات 1800 میں ہوئی۔ اثرا سینٹر میں کیمروں کی نمائش تاریخ وار کی گئی ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: