Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشال قتل کیس،تحقیقات کی نگرانی کریں گے،سپریم کورٹ

اسلام آباد..سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن کا قیام روکنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس واقعہ پر اثر انداز نہیں ہونا چاہتے لیکن تفتیش کی پوری نگرانی کی جائے گی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ 2 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ 28 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ 24 کو گرفتار کیا جا چکا ۔آ جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے عدالت کو بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے۔ 80 فیصد تحقیقات مکمل ہوچکی ، جلد چالان عدالت میں پیش کردیں گے۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم جاری کیا جائے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ملزمان کے اقبالی بیانات کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ کی تحقیقات سے متعلق پولیس پریس ریلیز جاری کرے تاکہ عوام کو حقائق کا علم ہوسکے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے کمیشن کے قیام پر برہمی کا آغاز کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی آزادانہ طور پر کام جاری رکھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ہوتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی کیا ضرورت ہے۔

 

شیئر: