Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

اے این پی کے امیدوار کو  پی ڈی ایم کی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
خیبر پختونخوا  اسمبلی کے حلقے پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری بتائج کے مطابق اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا نے اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کو شکست دے دی۔
حلقے کے تمام 124 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فضل مولا نے 18 ہزار 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ اے این پی کے امیدوار حسین احمد 14 ہزار 665 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیال رہے اے این پی کے امیدوار کو  پی ڈی ایم کی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔
یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

شیئر: