Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1.5 کلو کوکین ضبط، خاتون سمیت دو افراد گرفتار

’سوڈانی کے پاس اقامہ ہے جبکہ چاڈ کی خاتون سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ انسداد منشیات نے ایک سوڈانی تارک وطن اور ایک خاتون جس کا تعلق چاڈ سے ہے کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد منشیات کا کاروبار کرتے تھے اور ان کے قبضے سے 1.5 کوکین ضبط ہوئی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ سوڈانی کے پاس اقامہ ہے جبکہ چاڈ کی خاتون غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’خفیہ اہلکاروں کی طرف سے مذکورہ افراد کے بارے میں اطلاع ملی تھی‘۔
’بعد ازاں نگرانی کی گئی تو معلوم ہوگیا کہ وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا جس پر عمل کرنے کے نتیجے میں گرفتاری ہوئی ہے‘۔

شیئر: