سعودی عرب کے صحہ ورچوئل ہسپتال کی کارڈیالوجی ٹیم نے دل کے شدید درد میں مبتلا 70 سالہ خاتون کی جان بچانے کے لیے ریموٹ آپریشن کی نگرانی کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 70 سالہ دل کی مریضہ تبوک کے کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ پہنچیں، وہ سینے میں شدید درد کی شکایت کر رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ورچوئل ہسپتال کا افتتاحNode ID: 648771
-
بحرین صحہ ورچوئل ھسپتال سے منسلک ہونے والا پہلا ملک بنے گاNode ID: 680641
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 1000 کلومیٹر دور واقع صحہ ورچوئل ہسپتال میں کارڈیالوجی ٹیم کے ماہرین سے بات چیت کے بعد خاتون کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صحہ ورچوئل ہسپتال کے کنسلٹنٹس کی زیر نگرانی کیا جانے والا آپریشن کامیاب رہا۔ مریضہ دو دن تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رہیں۔
کامیاب آپریشن کے بعد انہیں صحہ ورچوئل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور آؤٹ پیشنٹ کلینک میں ان کا فالو اپ علاج جاری ہے۔
130 منسلک ہسپتالوں کے بڑھتے ہوئے لائیو نیٹ ورک کے ساتھ صحہ ورچوئل ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے والا واحد دوسرا ورچوئل ہسپتال امریکہ میں ہے جس سے 43 منسلک ہسپتال ہیں۔
صحہ ورچوئل ہسپتال کے مریضوں کو خصوصی ڈاکٹروں کے ذریعے دیکھنے کے لیے مملکت کے مختلف حصوں کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور نہ ہی انہیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک محدود رکھا جائے گا۔
من الرياض إلى القلب،
هكذا وعن بُعد..
تم إجراء عملية قلب لسيدة من تبوك، بإشراف طاقم طبي من #مستشفى_صحة_الافتراضي. pic.twitter.com/iwswy9Aoe5— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) June 21, 2022