Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام لائبریری کو 24 گھنٹے کھلا رکھنا کا فیصلہ

’عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا سعودی قیادت کی اولین ترجیح ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حج موسم کے دوران مسجد الحرام لائبریری کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے منظوری دیدی ہے۔
شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا سعودی قیادت کی اولین ترجیح ہے‘۔
’حرمین شریفین عازمین حج کو اہم پیغام پہنچانے کا کردار ادا کر رہا ہے جسے دنیا بھر کے مسلمانوں تک احسن شکل میں پہنچانا ضروری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عازمین حج کو مسجد الحرام کی لائبریری سے فائدہ اٹھانے کا پورا موقع دیا جائے ‘۔
’لائبریری میں اہم اسلامی  کتب کے علاوہ نہایت اہم اور تاریخی مخطوطات اور دستاویزات موجود ہیں‘۔
’قیام مکہ مکرمہ کے دوران عازمین حج لائبریری سے بھی فائدہ اٹھائیں جہاں ان کی دلچسپی کے لیے بہت کچھ موجود ہے‘۔
 

شیئر: