Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات

فوری حج ویزوں کا اجرا کیا جارہا ہے۔ (فوٹو حرمین شریفین انتظامیہ ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ برطانیہ، امریکہ اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے لیے متبادل پروازوں، اضافی نشستوں جبکہ فوری ویزوں کے اجرا کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔
اخبار  24 کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بدھ کو بیان میں کہا کہ برطانیہ، امریکہ اور یورپی ممالک کے عازمین حج  کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پروازوں پرنشستوں کی گنجائش محدود ہے۔ بیرونی عازمین حج کے حوالے سے ای گیٹ پر تکنیکی مسائل بھی ہیں۔ 
وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ عازمین حج کو درپیش مسائل حل میں آسانیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اس سال حج کے لیے منتخب تمام افراد کو فریضہ حج کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ عازمین کی خدمت پر مامور تمام ادارے چوبیس گھنٹے داخلی و خارجی عازمین کے امور پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی سعودی عرب آمد کو آسان اور یقینی  بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ حج موسم کے دوران ان کا مسلسل خیال رکھا جائے گا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: