وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پرائیویٹ اور بغیر منافع بخش سیکٹر کے اہلکاروں کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ مذکورہ دونوں سیکٹرز کے اہلکاروں کو عید الاضحی کی چھٹی 4 دن کی دی جائے گی۔
عید الاضحی کی تعطیلات کا آغاز بروز جمعہ 9 ذی الحجہ 1443 ھ جبکہ 12 ذی الحجہ چھٹی کا آخری دن ہوگا۔
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔