سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس سال حج موسم 1443ھ کے دوران مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اور عرفات) میں متعدد ہسپتال اور ہیلتھ سینٹرز حاجیوں کی خدمت کریں گے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امسال میدان عرفات، منی اور مزدلفہ میں 9 ہسپتال اور 86 ہیلتھ سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں حجاج کوطبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
وزیر صحت فہد الجلاجل نے 2 روز قبل ’ہیلو ڈاکٹر‘ ہیلتھ کنسلٹینسی سروس کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے ذریعے وڈیو کالنگ کی مدد سے حاجیوں کو جدید ترین طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
’ہیلو ڈاکٹر‘ سروس کے تحت متعدد طبی خدمات مہیا ہوں گی۔ منی، مزدلفہ اور عرفات کے ہسپتال حاجیوں کو ضروری طبی مدد فراہم کریں گے۔