فلم ’ٹکٹ ٹو پیراڈائز‘ میں جارج کلونی اور جولیا رابرٹس چھ برس بعد ایک ساتھ
فلم 21 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی
ہالی وڈ کے اداکار جارج کلونی اور اداکارہ جولیا رابرٹس نئی فلم 'ٹکٹ ٹو پیراڈائز' میں اکھٹے نظر آنے والے ہیں۔
جمعرات کے روز یوٹیوب پر جارج کلونی اور جولیا رابرٹس کی نئی آنے والی فلم 'ٹکٹ ٹو پیراڈائز' کا ٹریلیر جاری کیا گیا۔
’ٹکٹ ٹو پیراڈائز‘ کامیڈی اور رومانوی ژونرا کی فلم ہے۔
فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں لیکن انھیں اپنی بیٹی کی شادی کو رکوانے کے لیے اکٹھے انڈونیشیا کے صوبے بالی جانا پڑتا ہے جہاں ان کی اوٹ پٹانگ حرکتوں اور چوری کے باعث بیٹی کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جولیا رابرٹس اور جارج کلونی چھ برس بعد کسی فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے سنہ 2016 میں جارج کلونی اور جولیا رابرٹس نے ’منی مانسٹر‘ نامی فلم میں اکٹھے کام کیا تھا۔
جولیا رابرٹس اور جارج کلونی اب تک اوشنز الیون، اوشنز ٹوویلو، کانفیشنز آف اے ڈینجرس مائنڈ اور منی مانسٹر میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں جارج کلونی، جولیا رابرٹس، کیٹلین ڈیور اور لوکس براوو شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری اول پارکر نے کی ہے۔
فلم 21 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔