انڈین اداکار انیل کپور نے نے اپنی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں پاکستانی برانڈ کی جیکٹ پہنے ہوئے دکھائی دیں گے۔
منگل کو انیل کپور نے انسٹاگرام پر فلم ’جگ جگ جیو‘ کا پوسٹر شیئر کیا جس میں انھیں پاکستانی ملبوسات کے برانڈ ’راستہ‘ کی جیکٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فلم کے ایک سین میں بھی انیل کپور کو یہی پاکستانی جیکٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انیل کپور کو پاکستانی جیکٹ پہنے دیکھ کر ’راستہ‘ کے مالک زین احمد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’آج سو کر اٹھنے کے بعد انیل کپور کو نئی فلم جگ جگ جیو میں راستہ کی جیکٹ پہنے دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔‘
Woke up today and was pleasantly surprised to see the legend @AnilKapoor in rastah for his new film jugjugg jeeyo! pic.twitter.com/4Ufr4SREvb
— Zain Ahmad (@zainoo_95) June 25, 2022