Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں موجودعازمین حج کی تعداد 79 ہزار سےزائد

سب سے زیادہ بنگلہ دیشی جبکہ دوسرے نمبرپرپاکستانی عازمین ہیں(فوٹو،عکاظ اخبار)
حج سیزن کے آغاز سے اب تک 2 لاکھ 78 ہزار751 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ عازمین میں فضائی اور بری راستوں سے آنے والے عازمین حج شامل ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ بنگلہ دیشی عازمین شہر مقدس میں موجود ہیں جن کی تعداد12 ہزار411 ، جبکہ دوسرا نمبر پاکستانی عازمین کا ہےجو 8 ہزار229 کی تعداد میں مدینہ منورہ میں ہیں ۔ تیسرے نمبرپرانڈین ہیں جن کی مجموعی تعداد 6595 اور چوتھا نمبرایرانی عازمین کا ہے جن کی تعداد 6433ہے۔
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک زیارت مدینہ کرنے کے بعد 2 لاکھ 65 ہزار130 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے جو حج تک وہاں قیام کریں گے۔
اس وقت مدینہ منورہ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 79 ہزار451 عازمین حج موجود ہیں جن میں پاکستانی عازمین بھی شامل ہیں۔ مذکورہ عازمین کو مختلف مراحل میں ایام حج یعنی 7 ذوالحجہ تک مکہ مکرمہ پہنچا دیا جائے گا جو وہاں سے فریضہ حج ادا کرنے کےلیے منی روانہ ہوں گے۔

شیئر: