پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف حصوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات کے باعث کم از کم چھ افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی ہوگئے اور پانچ افراد اب تک لاپتہ ہیں۔
پیر کی شام کو کوئٹہ میں موسم گرما اور مون سون کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے اب تک جاری ہے۔
بارش انتہائی تیز اور موسلا دھار تھی جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ شہر کے وسطی علاقوں میں نالے اُبل پڑے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہری گھنٹوں تک گاڑیوں میں پھنسے رہے۔
مزید پڑھیں
-
بلوچستان: تاریخ میں پہلی بار تھانے میں خاتون ایس ایچ او تعیناتNode ID: 682661
-
بلوچستان: ایک اور مسافر بس کو حادثہ، 19 افراد ہلاکNode ID: 682676