Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کہاں گزاریں گے؟

ٹریولنگ ایجنسیوں نے اچھے پیکیج متعارف کرائے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں سیاحتی ایجنسیوں کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اس سال سعودی شہری عیدالاضحیٰ کی تعطیلات مملکت سے باہر چھ مقامات پر گزاریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نادی المسافر ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرزاق الزہرانی نے بتایا کہ سعودی شہری عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں مصر، ترکی، مالدیپ، دبئی، تھائی لینڈ اور یورپی ممالک میں گزاریں گے۔
عبدالرزاق الزہرانی نے بتایا کہ ’سب سے زیادہ مصر خصوصا شرم الشیخ اور مصر کے شمالی ساحل کے لیے بکنگ کرائی گئی ہے۔ سعودی شہریوں نے کورونا وبا کی وجہ سے عائد پابندیاں ختم ہوتے ہی مصر کے لیے بکنگ شروع کردی تھی۔ پرکشش پیکیج کی وجہ سے سعودی شہری مصر میں چھٹیاں گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘
الریاض ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الغفیلی نے کہا کہ سعودی مصر کے علاوہ تھائی لینڈ، ترکی اور یورپی ممالک کے لیے بھی بکنگ کرا رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں ہوٹلوں کے کرایے امریکہ اور یورپی ممالک کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں سے زیادہ ہیں۔ 
الفارس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل محی الدین حمودہ نے کہا کہ ’سعودی شہری سب سے زیادہ مصر، مراکش، دبئی، تھائی لینڈ، ترکی ، فرانس اور لندن جانے کے لیے بکنگ کرا رہے ہیں۔ ان مقامات کے لیے ٹریولنگ ایجنسیوں نے اچھے پیکیج متعارف کرائے ہیں۔ پروازوں کی بھی سہولت ہے۔ دو سال سے وبا کے باعث سعودی باہر نہیں جا رہے تھے۔ وبائی پابندیاں ختم ہونے کے بعد پہلی بار ملک سے بڑے پیمانے پر باہر نکل رہے ہیں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: