Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانی اور نئی تصاویر میں مختلف ڈیشا

ممبئی۔۔۔۔اداکارہ ڈیشا پتانی ہند کی انتہائی مقبول اداکارہ ہیں۔ان کے ایک مداح نے ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں۔ان تصاویر میں کچھ پرانی اور کچھ نئی ہیں جنہیں دیکھ کر تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ وہی ڈیشا پتانی ہیں۔پرانی تصاویر میں وہ رنگ برنگی ساڑیوں میں نظر آتی ہیں جبکہ موجودہ تصاویر میں بالکل مختلف نظر آرہی ہیں۔ڈیشا نے بالی وڈ میں دھونی ایک اسٹوری نامی فلم سے ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے دھونی کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کیاتھا۔قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ اب کرن جوہر کی فلم میں ٹائیگر شروف کی ہیروئن کا کردار ادا کرینگی۔

شیئر: