Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا کے ساحل پر 150 فٹ بلند گلیشیئر

ٹورانٹو ....کینیڈا کے ساحل پر 150فٹ بلند ایک گلیشیئر بہتا ہوا آگیا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا رش لگ گیا۔ یہ گلیشیئر فیری لینڈ کے علاقے میں ساحل پر موجود ہے۔ اب تک ہزاروں افراد اس جنوبی ساحل کا رخ کرچکے ہیں۔ اگرچہ یہ علاقہ انتہائی پرسکون سمجھا جاتا تھا۔ فوٹو گرافرز بڑی تعداد میں وہاں پہنچے اور انہوں نے اس پورے واقعہ کو فلم بند کیا۔ کینیڈا کے مشرقی ساحل کا یہ علاقہ عام طور پر صرف سیاحوں سے ہی آباد رہتا ہے۔ تقریباً ہر سال ہی بڑے بڑے گلیشیئر سمندر میں تیرتے نظر آتے ہیں لیکن اس وقت جو گلیشیئر ساحل پر آیا ہے وہ تقریباً 150فٹ بلند ہے۔ یہ گلیشیئر 1912ءمیں ٹائٹینک جہاز سے بھی 50فٹ بلند ہے۔موسم بہارمیں ہمیشہ سے ہی اس قسم کے گلیشیئر بہہ کر آیا کرتے تھے اور یہ سلسلہ 10ہزارسال سے جاری ہے۔ علاقے کے میئر کا کہناہے کہ میں نے اب تک اس سے بڑا گلیشیئر آتے نہیں دیکھا۔ یہ ساحل سے اتنا قریب ہے کہ لوگ اسکی تصاویر بھی اتار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ گدلے پانی میں آکر پھنس گیا ہے۔ گلیشیئر کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہ 90فیصد پانی کے اندر ہوتا ہے جبکہ اسکا ایک حصہ باہر ہوتا ہے لیکن یہ گلیشیئر تقریباً آدھے سے بھی زیادہ باہر ہے۔شہر میں لوگوں کی آمد کی وجہ سے وہاں اب کاروبار بھی خوب پھل پھول رہا ہے۔

شیئر: