مسجد نبوی الشریف کے سب سے پرانے خادم ’الاغا حبیب العفری‘ انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ آج بروز بدھ 13 جولائی کو مسجد نبوی الشریف میں بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق آغا حبیب العفری کا شمار مسجد نبوی الشریف کے سب سے قدیم خادموں میں ہوتا ہے۔
متوفی ’آغا حبیب العفری‘ حجرہ نبویہ الشریفہ کی صفائی اور دیگر امور کے ذمہ دار تھے۔
واضح رہے مسجد نبوی الشریف میں روضہ رسول ﷺ کی خدمت کے لیے مامور’مخصوص‘ افراد کو تعینات کیا جاتا ہے۔ ان خدمت گزاروں کو ’آغوات‘ کہا جاتاہے۔