Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل

مسجد میں سینیٹائزنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے حجاج کرام کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس حوالے سے مسجد نبوی میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حج و زیارت کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالتوم نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں تمام سرکاری اور متعلقہ اداروں کی جانب سے حجاج کرام اور زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 

حجاج آج پیر سے مدینہ جانا شروع ہوں گے۔ (فوٹو واس)

حج کے آخری دن کی رمی کرنے کے بعد حجاج کے قافلے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آج بروز پیر11 جولائی سے پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ 
ڈاکٹر عبدالتوم کا مزید کہنا تھا کہ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بعد از حج مدینہ منورہ آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 
دوسری جانب مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روضہ رسول کی زیارت کے لیے آنے والوں کی سہولت کے لیے بھی شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مسجد نبوی کی مکمل سینیٹائزنگ بھی کر لی گئی ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: