نوے فیصد نوجوان امریکہ کو مملکت کا اتحادی سمھجتے ہیں: سروے
33 فیصد نوجوان سمجھتے ہیں کہ اتحادی جیسا ملک ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ سعودی نوجوانوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ امریکہ سعودی عرب کا اتحادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب نوجوانوں کے سالانہ پروگرام بی سی ڈبلیو کی صدائے بازگشت نے اپنے تیرہویں ایڈیشن میں کہا ہے کہ تقریبا 92 فیصد سعودی نوجوانوں کا خیال ہے کہ امریکہ، مملکت کا اتحادی ہے۔ 59 فیصد کا خیال ہے کہ طاقتور اتحادی ہے اور 33 فیصد سمجھتے ہیں کہ اتحادی جیسا ملک ہے۔
2020 سے ایسے سعودی نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو امریکہ کو مملکت کا اتحادی مانتے ہیں۔ 2020 میں ایسا خیال رکھنے والوں کی شرح 87 فیصد تھی۔ 2019 میں امریکہ کو اتحادی ماننے والے نوجوانوں کی تعداد 70 فیصد، 2018 میں امریکہ کو اتحادی ملک سمجھنے والوں کی تعداد 50 فیصد تھی۔
ایک تہائی فیصد سے زیادہ سعودی نوجوان سمجھتے ہیں کہ غیر عرب ممالک میں سے عرب دنیا پر سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والا ملک امریکہ ہے۔ ایسا ماننے والوں کی تعداد 36 فیصد ہے جبکہ 43 فیصد سے زیادہ سعودی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خطے میں سب سے زیادہ اثر و نفوذ رکھنے والا ملک ہے۔
ایسے سعودی نوجوانوں کی شرح 63 فیصد کے لگ بھگ ہے جو یقین رکھتے ہیں کہ جو بائیڈن کے عہد میں امریکہ کے ساتھ مملکت کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔
37 فیصد کا خیال ہے کہ جیسے تعلقات ہیں ویسے ہی رہیں گے۔
تمام سعودی نوجوان محسوس کرتے ہیں کہ ان کا ملک صحیح سمت میں چل رہا ہے۔ ایسی سوچ رکھنے والوں کی تعداد 97 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ 82 فیصد کہہ رہے ہیں کہ وہ بہتر دن کے منتظر ہیں۔