Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہروں کو امریکہ کا 10 سال تک کا ویزا جاری ہوگا

’سفارتخانہ سعودی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا بی ون اور بی ٹو کا اجرا یکم اگست سے کرے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سعودی شہروں کو 10 سال تک کا ویزا جاری ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانہ سعودی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا بی ون اور بی ٹو کو 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردیا ہے جس کا نفاذ یکم اگست سے ہوگا۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور سیاحت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے ویزے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے‘۔
سفارتخانے نے سعوی شہریوں کے لیے نئے وزٹ ویزا کا اجرا امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کی مناسبت سے کیا ہے۔ 

شیئر: