Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جو بائیڈن کی اماراتی صدر کو دورہ امریکہ کی دعوت

صدر بائیڈن نےاماراتی صدر کو دورے کی دعوت جدہ میں ملاقات کے دوران دے دی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر بائیڈن نےاماراتی صدر کو دورے کی دعوت جدہ میں ملاقات کے دوران دے دی۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ ’آج آپ کو جو چیلینجز درپیش ہیں اور یہ اہم ہے کہ ہم اس حوالے سے ساتھ وقت گزاریں۔ میں آپ کو باضابطہ امریکہ مدعو کرنا چاہتا ہوں۔‘
قبل ازیں صدر جو بائیڈن نے جدہ میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہان کے ’کانفرنس برائے امن و ترقی‘ کے سائیڈلائن پر مصر کے صدر اور عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔

شیئر: