نئی دہلی۔ ۔۔۔۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیریوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیا اور کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بدسلوکی کرنیوالے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ ان کشمیریوں کا تحفظ کیا جائے۔انہوں نے یہ بات میرٹھ میں کشمیریوں کے خلاف ہورڈنگز لگنے کے پر کہی۔ واضح رہے کہ راجستھان کی ایک نجی یونیورسٹی میں کشمیریوں کو دہشتگرد قراردیا گیا جبکہ انہیں مقامی لوگوں نے مارا پیٹا بھی۔پولیس نے یوپی نو نرمان سیناکے رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور کہا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ راج ناتھ نے کہا کہ کشمیری بھی ہند کے شہری ہیں۔