Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائپرونے 600ملازمین برطرف کردیئے

نئی دہلی۔۔۔ہند کی سافٹ ویئر سروسز کی تیسری بڑی کمپنی وائپرو نے اپنے سیکڑوں ملازمین کو برطرف کردیا۔ذرائع کے مطابق ایسے ملازمین کی تعداد 600ہے جبکہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ تعداد بڑھ کر 2000تک پہنچ سکتی ہے۔ دسمبر 2016کے اختتام تک بنگا لورومیں قائم اس کمپنی میں 1.7لاکھ ملازمین کام کررہے تھے۔وائپرو نے کہا کہ ان تمام ملازمین کی کارکردگی بہتر نہیں تھی۔ ہم اپنے ملازمین کی کارکردگی کا ہمیشہ ہی جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ہر سال ہمارے یہاں کارکردگی جانچی جاتی ہے تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے لوگوں کو فارغ کیا گیا ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا جب ہندوستان کی آئی ٹی کمپنیاں غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں کیونکہ امریکہ ، سنگا پور ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے کئی ملکوں نے اپنی ویزا پالیسی سخت کردی ہیں جبکہ یہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو ان ملکوں میں کام پر بھیجنے کیلئے عارضی ورک ویزا حاصل کیا کرتی تھیں اسی کے نتیجے میں ہندوستانی کمپنیوں کو اپنے ملازمین عارضی طور پر باہر بھیجنے کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ہندوستانی آئی ٹی کمپنیاں اپنا 60فیصد سے زیادہ ریونیو شمالی امریکہ کی مارکیٹ ،20فیصد یونیو یورپ اور بقیہ دیگر ملکوں سے حاصل کرتی ہیں۔

شیئر: