پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا کو پاکستان پر 40 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اتوار کو میچ کے دوسرے روز جب خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے۔
آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی دیمتھ کرونارتنے تھے، جو 16 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور سری لنکا کو پہلی اننگز میں صرف چار رنز کی برتری حاصل ہوسکی۔
اتوار کو سری لنکا کی پہلی اننگز کے 222 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم دوسرے دن کھانے کے وقفے تک صرف 104 رنز سات وکٹیں گنوا چکی تھی۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم کے علاوہ کسی بیٹر نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سینچری سکور کی اور 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
-
سری لنکن کرکٹرز اور پاکستانی ٹیم کے مساجر کورونا کا شکارNode ID: 683821
-
ٹیسٹ چیمپیئن شپ، پاکستان کی نظریں سری لنکن ٹیسٹ سیریز پرNode ID: 685386
سری لنکن سپنر پرابھات جایاسوریا نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 13، امام الحق 2، اظہر علی 3، محمد رضوان 19، آغا سلمان 5، محمد نواز 5 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے تنقید بھرے تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
عبد اللہ نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’اس ٹیم کو ضرورت سے زیادہ اچھا سمجھا جاتا ہے، ہم اپنی گھر کی وکٹوں پر نہیں کھیل سکتے، گال میں کیسے کھیلیں گے؟‘
This team is so overrated we couldn't play on our home wickets how we gonna play at Galle.
— Abdullah (@HolaItsAbdullah) July 17, 2022
حمزہ شیخ نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’ان پچز پر آغا اور رضوان کی جگہ فواد اور سرفراز کو کھیلنا چاہیے، سرفراز رضوان سے سپن کھیلنے کا بہت بہتر کھلاڑی ہے۔‘
Sarfraz & Fawad should Play Instead of Agha & Rizwan on These Pitches.Sarfarz is way Way batter player of Spin Than Rizwan
— Hamza Sheikh (@hamza007_) July 17, 2022
احمد رضا نامی ایک صارف نے میم کے ذریعے پاکستانی ٹیم کے جایاسوریا کے خلاف کھیلنے کی منصوبہ بندی دکھائی۔
Pakistani Batters Trying to Tackle Jayasuriya.#PAKvSL #SLvPAK pic.twitter.com/fqIWJEgjCH
— Ahmed Raza (@AhmedDada27) July 17, 2022