Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف کی طرح میاں صاحب کو گھر بھیجیں گے،زرداری

جھنگ ...سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس مرتبہ قلعہ پنجاب فتح کرنا ہے ۔شریفوں کو مٹانا ہے۔ ملک کو نواز شریف سے نجات دلائیں گے۔ میاں صاحب نے سوائے پائے کھانے اور سرکاری روٹیاں توڑنے کے کچھ نہیں کیا ۔جمعہ کو جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن ہارے نہیں تھے۔ ہمیں آر اوز نے ہرایا تھا، اب ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی نے گو نواز گو کی قرار داد منظور کی ہے ۔جس طرح سابق صدر مشرف کو گھر بھیجا تھا نواز شریف کو بھی بھیجیں گے۔ میاں صاحب اپنے گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے ہم جانتے ہیں کہ اس گھر میں تم کتنے بہادر ہو ۔سندھ میں آج تک رونے اور چیخنے کی آوازیں آتی ہیں۔ زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کچھ تو حیا کریں ۔کچھ تو غریبوں پر رحم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کو نکال نہیں دیں گے ،پیچھے لگے رہیں گے۔ ابھی تو ابتدا ئے عشق ہے۔ یہ پہلا جلسہ ہے، پورے ملک میں جلسے کروں گا۔ آگے آگے دیکھیں کیا ہو تا ہے۔ میاں صاحب کو جانا ہوگا ۔ وہ بیرون ملک نہ گئے تو لا نڈھی جیل بھی ہے۔ جیل میں کھانا بھیجنے کے لئے تیار ہوں ۔ زرداری نے جلسے میں مخدوم فیصل صالح حیات کو پیپلزپارٹی کا سینیئر نائب صدر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

شیئر: