’بینک اکاؤنٹ‘ فراڈ میں ملوث 23 رکنی ایشیائی گروہ گرفتار
ملزمان کے قبضے سے 46 موبائل اور59 سمز برآمد ہوئیں (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ پولیس نے مملکت کے متعدد علاقوں میں بینک اکاؤنٹ اپ ڈیٹ فراڈ میں ملوث 23 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی حبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ایشا سے تعلق رکھنے والے تارکین بینکوں کے اہلکاروں کا روپ دھار کر کھاتے داروں کو لوٹ رہے تھے۔
ملزمان نے جدہ کے ایک محلے میں غیرآباد احاطے میں اڈہ قائم کیا ہوا تھا۔ ان کے قبضے سے 46 موبائل اور 59 سمیں برآمد ہوئیں۔
خود کو بینک ملازم ظاہرکرتے ہوئے کھاتے داروں کواکاؤنٹ بلاک کرنے کے پیغامات بھیجتے تھے۔
ملزمان یہ تاثر دیتے کہ ناقص معلومات کی وجہ سے اے ٹی ایم کارڈ سروس معطل کردی گئی ہے۔ نجی کوائف اوربینک پن کوڈ طلب کرتے تھے۔ یہ لوگ کئی کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ سے رقمیں نکالنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اب تک 43 وارداتیں کی تھیں، پولیس نے ان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔