جمیکا ... سابق کپتان اور پاکستان کے بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے سکتا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میری ضرورت ہوئی تو ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں ریٹائر ہونے کا بہتر وقت وہی ہے جب لوگ آپ کو مزید کھیلتا دیکھنا چاہتے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو میری ضرورت ہو ئی اور واپسی کی درخواست کی گئی تو ریٹائرمنٹ واپس لینے کاسوچ سکتا ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس پر غور کروں گا اور یہ سب میری ٹیم کی ضرورت پر انحصار کرتا ہے۔ دریں اثناءپاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی کہا ہے کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ پاکستان کو اب بھی یونس خان کی ضرورت ہے اور وہ مزید ایک یا دوسال تک کھیل سکتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ دیگر لوگ اس سے اتفاق کریں یا نہ کریں۔