Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین اور پاکستان سی پیک میں تیسرے فریق کی شرکت پر متفق ہیں: چینی وزارت خارجہ

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے کہا ہے کہ چین نے سی پیک کے تمام منصوبوں کو محفوظ، بہترین اور اعلیٰ معیار کے مطابق آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے بہتر استفادہ کر سکیں۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق بیجنگ میں بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان جن امور پر اتفاق رائے ہوا تھا چین اس پر عملدرآمد  کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت، میڈیا اور تھنک ٹینکس سے تبادلہ خیال اور سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ادھر ایک ٹویٹ میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ عالمی تعاون کے بارے میں سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں سی پیک کے اعلیٰ معیار کے ترقیاتی کام پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کھلے اور جامع پلیٹ فارم کے طور پر دونوں فریقین نے سی پیک کے مشترکہ مفادات پر مبنی منصوبوں سے استفادہ کرنے کے لیے شمولیت کے خواہاں دیگر ملکوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

شیئر: