سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود یورپی دورے کے دوسرے اورآخری مرحلے میں فرانس پہنچ گئے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے ایوان صدر میں ولی عہد کا استقبال کیا ۔
عاجل اور عرب نیوز کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اورانکے ہمراہ وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے علاوہ دیگر وزرا مملکت و اعلی عہدیدار بھی شریک ہیں۔